vni.global
Viral News International

حکومت کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر غور

 اسلام آباد: حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق فیصلے پر وفاقی حکومت و حکمران اتحاد کو شدید تحفظات ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلوں کے پارلیمان میں زیر بحث آنے کے قوی امکانات ہیں۔ آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا قوی امکان ہے۔

حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی حکمران اتحاد سے حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ کے پارلیمان کے امور میں مداخلت کی بازگشت کا بھی امکان ہے۔ حکمران اتحاد کے اہم رہنماؤں نے اس معاملے پر قانون سازی کرنے اور ایسی مہم چلانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.