vni.global
Viral News International

انمول پنکی عدالت میں پیش، 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور

گرفتار لیڈی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کوکراچی کی عدالت میں پیش کردیا گیا،، عدالت نے  منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

دوسری جانب  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے قتل کیس میں ملزمہ پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔ ملزمہ کو پیر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم  دیا گیا ہے۔عدالت نے ضلع جنوبی کے دیگر 13 مقدمات میں ملزمہ کاجوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

دریں اثنا ملیر کی عدالت نے سچل تھانے کے کیس میں انمول عرف پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 14 روز میں چالان طلب کرلیا۔ اس حوالے سے  پراسیکویشن کا کہنا ہےکہ عدالتی فیصلہ چیلنج کریں گے۔

ملزمہ پنکی کو کراچی کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر آج چہرہ ڈھانپ کر لایا گیا۔ اس موقع ہر  ملزمہ نے پولیس پر تشددکرنے، جھوٹے مقدمات بنانے اور لاہور سے کراچی لانے کا الزام لگایا اور کہا اس کا سابق شوہر یہ سب کروا رہا ہے، تین ماہ پہلے اس نے طلاق دی ، پولیس نے جس گھر سے منشیات برآمد کی وہ 25 سال سے بند تھا۔

 تفتیشی افسر نےعدالت میں کہا کہ ملزمہ شاطر ہے، بار بار بیان بدل رہی ہے ، ملزمہ نے ابھی آتے ہوئےکہا کہ مجھے جانتے نہیں ہو  میرا نام پنکی ہے، ملزمہ کے فون سے 8 سو افراد کے نمبر ملے،کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ، ملزمہ کا شناختی کارڈ بلاک ہے، سادہ لوگوں کے ناموں پر نمبر نکلوا کر استعمال کیے ، ملزمہ کے رائیڈرز اور سہولت کاروں کو گرفتار کرنا ہے ، مزید ریمانڈ دیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.