vni.global
Viral News International

واٹس ایپ میسج بلیو ٹک لگے بغیر پڑھنے کے بہترین طریقے جانیں

متعدد افراد پوچھتے ہیں کہ واٹس ایپ میسجز کو اس طرح کیسے پڑھیں کہ بلیو ٹک نظر نہ آئے؟

اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر بنیادی مقصد یہی ہوتا ہے کہ کسی کو علم نہ ہو کہ آپ نے میسج دیکھ لیا ہے۔

بلیو ٹک واٹس ایپ میسجز کا ایک اہم حصہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھیجا گیا میسج کسی فرد نے پڑھ لیا ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ ایسے کئی طریقے موجود ہیں جن سے آپ میسج بھیجنے والے کو اس بات سے لاعلم رکھ سکتے ہیں کہ آپ نے اسے پڑھ لیا ہے۔

نوٹیفکیشن بار میں پڑھیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی دوست کے بھیجے گئے میسج کو پڑھنے کے باوجود بلیو ٹک نمودار نہ ہو تو آپ نوٹیفکیشن بار سے مدد لے سکتے ہیں۔

جب واٹس ایپ پر کسی میسج کا نوٹیفکیشن آئے تو اسمارٹ فون ان لاک کرکے نوٹیفکیشن بار میں ہی اسے ایکسپینڈ کرکے پڑھ لیں، جہاں بھیجنے والے کا نام بھی نظر آجائے گا۔

مگر نوٹیفکیشن پر غلطی سے کلک ہونے پر گرے ٹک بلیو میں تبدیل ہوجائے گا تو نوٹیفکیشن بار میں میسج کو احتیاط سے پڑھیں۔

ائیرپلین موڈ بھی مددگار

بلیوٹک کے بغیر واٹس ایپ میسجز کو پڑھنے کے لیے ائیرپلین موڈ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

جب واٹس ایپ نوٹیفکیشن آئے تو اسمارٹ فون پر ائیرپلین موڈ ٹرن آن کردیں اور پھر واٹس ایپ اوپن کرکے میسجز پڑھ کے ایپ سے باہر نکل آئیں۔

باہر نکلنے کے بعد ائیرپلین موڈ ڈس ایبل کردیں، ایسا کرنے سے واٹس ایپ میسجز میں بلیو ٹک نظر نہیں آئے گا۔

ریڈ ریسیپٹس ڈس ایبل کریں

سیٹنگز میں اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں اور وہاں ریڈ ریسیپٹس کے باکس پر موجود چیک کو ختم کردیں۔

یہ یاد رکھیں ایسا کرنے کے بعد آپ جب میسج پڑھیں گے تو دیگر کو علم نہیں ہوگا، مگر آپ کے لیے بھی یہ جاننا ممکن نہیں ہوگا کہ آپ کے دوست نے کب آپ کے میسج کو پڑھا۔

اسی طرح یہ فیچر گروپ چیٹس میں شیئر کیے گئے میسجز اور میڈیا فائلز پر کام نہیں کرتا جبکہ وائس میسج سننے کے بعد بھی بلیوٹک نظر آتا ہے۔

واٹس ایپ پوپ اپ کو استعمال کریں

پوپ اپ نوٹیفکیشن سے آپ واٹس ایپ میسج کو ایپ اوپن کیے بغیر پڑھ سکتے ہیں اور ان پر بلیو ٹک بھی نظر نہیں آتا۔

اس مقصد کے لیے اسمارٹ فون سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز کے آپشن میں جاکر مور نوٹیفکیشنز سیٹنگز پر کلک کریں۔

وہاں نوٹیفکیشن آن دی اسکرین ٹرن آن کردیں۔

اس کے بعد واٹس ایپ اوپن کریں اور سیٹنگز میں نوٹیفکیشنز کے آپشن پر کلک کریں اور وہاں آل ویز شو پوپ اپ کو سلیکٹ کرلیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.