vni.global
Viral News International

لاہوریوں کو مردہ گوشت کھلانے کی ایک اور کوشش ناکام

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو مردہ اور مضر صحت گوشت کھلانے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صبح سویرے کارروائی کرکے 760 کلو گرام ناقص گوشت ضبط کر کے تلف کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور میں موذی بیماریوں کا شکار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو بھی پکڑ لیا ہے اور میٹ سیفٹی ٹیموں کے ٹیسٹوں میں گوشت مضر صحت پایا گیا ہے۔

حکام فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں سپلائی کی جانے والی مرغیاں مردہ تھیں، اس کے علاوہ سر کی سوزش، اندھے پن، منہ اور پروں کی بیماریوں کا شکار مرغیاں بھی شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی کی جانی تھیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام سست، بند آنکھوں یا نزلے کا شکار مرغی ہرگز مت خریدیں،ہمیشہ صحت مند مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.