خیبر پختونخوا کا وفاق کو پولیس فورس دینے سے انکار
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر شوکت یوسفزئی نے وفاق کو سکیورٹی فورس فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا وفاقی وزیر داخلہ اسلام آباد کے لیے سکیورٹی مانگ رہے ہیں، اسلام آباد میں کون سے دہشتگرد آرہے ہیں جس کے لیے سکیورٹی طلب کی جا رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری سکیورٹی ہمارے صوبے کے لیے ہے، وفاق کو نہیں دیں گے، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، سکیورٹی کی زیادہ ضرورت یہاں ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کی سکیورٹی ہم خود کر رہے ہیں، وفاق نے کوئی مدد نہیں کی، پاک افغان سرحد پر مسائل کو دیکھنا وفاق کا کام ہے وہ بھی ہم کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ نے شہبازشریف کے ساتھ مل کر ماڈل ٹاؤن میں جو کیا وہ یہ دہرانا چاہتے ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں، راناثنااللہ آپ سیاسی ورکر ہیں یا کسی گینگ کے سربراہ ہیں۔