vni.global
Viral News International

بھارتی شہری دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

بھارتی تاجر اور اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی 137.4 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بھارتی تاجر کے اثاثوں میں 2022 کے دوران اب تک 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے اور جولائی میں انہوں نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

بندرگاہوں اور ایرو اسپیس سے لے کر تھرمل توانائی اور کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے وابستہ اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص بھی ہیں۔

ایلون مسک 251 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 153 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

برنارڈ آرنلٹ 136 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ بل گیٹس 117 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

خیال رہے کہ بل گیٹس نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور بتدریج اپنے تمام اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے وقف کرکے وہ اس فہرست سے باہر نکل جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.