vni.global
Viral News International

الیکشن کمشن کا پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات یقینی بنانےکی ہدایت

چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ2022 کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی، الیکشن کمیشن نے اپنی تجاویزپنجاب حکومت کو دے دی تھیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومت کی معیاد 31 دسمبر 2021 کو ختم ہوئی، صوبائی حکومت بلدیاتی قوانین میں تبدیلی کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو رہا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے  چیف سیکرٹری کو ہدایت کی پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات یقینی بنائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.