اقراء عزیز کے دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ویڈیو وائرل
دبئی: حال ہی میں دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز ان دنوں اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ دبئی میں گرمیوں کی چھٹیاں منا رہی ہیں۔
تاہم اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اس ویڈٰیو میں انہیں دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کے کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی میں ان کا سب سے پہلا بےحد بہادری کا کام ہے اقراء نے کہا کہ اسکائی ڈائیونگ کر کے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے۔