گستاخانہ بیانات: برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں افراد کا احتجاج
مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کومعافی مانگنے پر مجبور کیا جائے
A British mounted police officer sits on his horse between anti-India (L) and pro-India (R) demonstrators as they protest outside of the Indian High Commision in central London on August 15, 2019. - India's Prime Minister Narendra Modi's Hindu-nationalist government imposed direct rule on the Indian held portion of Kashmir on August 5, setting off a new crisis in one of the world's most volatile security flashpoints. Kashmir has been divided between Pakistan and India since independence from the British in 1947. (Photo by Tolga AKMEN / AFP)
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے خلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افرادکی جانب سے شرکت کی گئی اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کو گستاخانہ بیانات پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی نے معطل کر دیا تھا۔
بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے اور متعدد مسلم ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔