vni.global
Viral News International

کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ انتقال کرگئے

کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ 95 سال کی عمر میں ویٹی کن میں انتقال کرگئے۔

کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ 95 سالہ  بینی ڈکٹ گذشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھے، چند روز قبل پوپ فرانسس نے بینی ڈکٹ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

بینی ڈکٹ نے  2005 سے لےکر 2013  تک کیتھولک چرچ کی سربراہی کی جس کے بعد وہ خرابی صحت کی وجہ سے اس عہدے سے دستبردار  ہوگئے تھے، وہ 600 سال میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔

ویٹی کن نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سابق پوپ کی میت کو 2 جنوری سے سینٹ پیٹرز  بیسیلیکا  گرجا  گھر میں رکھا جائےگا جہاں لوگ ان کا دیدار کر سکیں گے اور 5 جنوری کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ان کی آخری رسومات پوپ فرانسس ادا کروائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.