vni.global
Viral News International

پشاور میں پی ٹی آئی کا کل کا جلسہ ملتوی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل پشاور میں ہونے والا جلسہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت علی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پشاور میں تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا ہے اور تمام اراکین اسمبلی کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شوکت علی نے بتایا کہ کل جلسہ گاہ کی جگہ پر  امدادی کیمپ لگایا جائے گا، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ امدادی کیمپ میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عطیات دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.