vni.global
Viral News International

میت کے ساتھ ہنستے ہوئے خاندان کی تصویر وائرل

 تصویر بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں سے سامنے آئی جس میں ایک خاندان نے اپنی رشتے دار 95 سالہ خاتون ‘ماری اما’ کی آخری رسومات پر باقاعدہ تصویر کھنچوائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر  کو دیکھنے والے صارفین سمیت ہر شخص نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میت تابوت میں ہے اور میت کے چاروں طرف ہر عمر کے 41 لوگ موجود ہیں جو مسکرا رہے ہیں جیسے یہ کوئی عام تصویر ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماری اما کے 9 بچے ہیں جب کہ ان کے 19 نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں ہیں۔

 ان کے ایک بیٹے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ‘میری والدہ نے زندگی کی 95 بہاریں دیکھیں اور وہ ان میں خوشی سے رہیں’۔

خاتون کے بیٹے کے مطابق لوگ اس تصویر کا مطلب ہی نہیں سمجھے، یہ ان کے لیے ہے جو کسی کے مرنے کے بعد آنسو بہاتے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ خوشی سے انہیں اگلے سفر کے لیے روانہ کیا جائے، اسی لیے ہم نے ایسا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موت افسوسناک ہوتی ہے لیکن ہوسکتا ہے موت کے بعد والی زندگی زیادہ خوبصورت ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.