vni.global
Viral News International

سول ملٹری تعلقات پرفواد چوہدری اور پرویز خٹک جواب دے سکتے ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سب معاملات ٹھیک ہیں، عمران خان تن کے پانچ سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب بھی ٹرانسفر ہوتے ہیں ، ایسی باتیں ہوتی ہیں ، سب معاملات ٹھیک ہیں ، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات پرفواد چوہدری اور پرویز خٹک جواب دے سکتے ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کو مخاطب کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ احتیاط کی ضرورت ہے ، پاکستان اپنی تاریخ کے حساس ترین وقت سے گزررہاہے ، پی ڈی ایم جو کچھ کرنے جارہی ہے یہ نہ ہو ان کے گلے پڑ جائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر ذخیرہ کرنے کے الزام میں 88 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، امریکی ڈالر میں ڈیل کرنے والی پانچ بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٖٹیفکیٹ بنانے والوں کو نہ چھوڑا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.