vni.global
Viral News International

جیل جانے کو تیار ہوں،اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر موجودہ حکومت کچھ نہیں کرسکتی,عمران خان

نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت جو وعدے کیے گئے وہ پورے کیے جا رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت کے موجودہ اقدامات اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔

غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو میں انھوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی گرفتاری کی کوشش کی شکل میں وہ وعدے پورے کیے جا رہے ہیں جو موجودہ آرمی چیف کی تعیناتی کے موقع پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر موجودہ حکومت کچھ نہیں کر سکتی اور انھیں افسوس ہے کہ آج فوج اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو آمنے سامنے لایا جا رہا ہے

’آج اسٹیبلشمنٹ ان کی پشت پناہی ختم کر دے تو یہ ایک دن بھی نہیں رہیں گے۔ مجھے افسوس ہے کہ نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت جو وعدے کیے گئے وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔ کونسا ملک ہے جو عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرتا ہے؟‘

 مجھے آرمی چیف کی سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیوں ان (پی ڈی ایم) کی پشت پناہی کر رہے ہیں؟ کیا انھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے؟

’اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ ایسا کیوں ہے تو شاید نواز شریف سے کوئی وعدہ کیا ہو ، وہ وعدہ پورا ہو رہا ہے۔ لیکن پاکستان کے لیے اس سے زیادہ ظلم کیا ہوگا؟‘

عمران خان نے کہا کہ وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے اس بیانیے کو مسترد کیا کہ وہ جیل جانے سے ڈر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کا انھیں یا ان کی سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ گرفتار کیے جانے کی صورت میں انھوں نے پارٹی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو روزانہ کی بنیادوں پر فیصلے کرے گی اور پارٹی چلائے گی۔

عمران خان نے انٹرویو کے دوران دوران حراستی تشدد پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کے حمایتی اس لیے ان کے گھر کے باہر موجود ہیں کہ ماضی میں ان کے پارٹی رہنماؤں کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا گیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.