vni.global
Viral News International

ایشز سیریز، انگلش کیمپ میں کورونا کی وجہ سے کھلبلی مچ گئی

ایشز سیریز کے دوران کورونا کے پے درپے کئی کیسز سامنے آنے کے بعد انگلش ٹیم میں کھلبلی مچ گئی

برطانوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے نیٹ بولر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ بولر نے آؤٹ ڈور ٹریننگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا تھا، نیٹ بولر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سب نیٹ بولرز کو الگ کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کووڈ پروٹوکولز سےمتعلق کرکٹ آسٹریلیا کے لائحہ عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا، وہ 8 جنوری تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

اس سے قبل بھی انگلش اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف ممبر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.