vni.global
Viral News International

قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان

میانوالی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے شہبازشریف، رانا ثنا اللہ تم سے بہترتیاری کپتان کر رہا ہے، ایسی پلاننگ کر رہا ہوں جوکسی نے نہیں کی، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ تمہارے ہینڈلرجومرضی کرلیں الیکشن کروانا پڑے گا، نوازشریف کا ایسا استقبال ہو گا ن لیگ اور ہینڈلر بھی یاد رکھیں گے۔

میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاز، چوروں ڈاکوؤں کے ساتھ ہے، مافیاز لوگوں کے ضمیر خریدتے ہیں یا ڈراتے دھمکاتے ہیں، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں، امامت نہیں کر سکتے، اقبالؒ کا شاہین اپنی زنجیریں توڑدیتا ہے، زنجیریں گرتی نہیں توڑی جاتی ہیں، آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے،اس وقت ہمارے اوپر امریکا کے غلام بیٹھے ہیں،شہباز شریف جوتے بڑے اچھے پالش کرتے ہیں۔ ہماری حکومت کو گرایا گیا اور وہ مراسلے میں واضح لکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا اگر عمران خان کو ناہٹایا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،عمران خان کو ہٹانے کے بعد چیری بلاسم نے آنا تھا، وہ گورنمنٹ گرائی گئی جو 17سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی کررہی تھی، ن لیگ اور اسحاق ڈار معیشت کا دیوالیہ نکال کر گئے تھے، ہمارے دور میں ورلڈ بنک نے کہا برصغیر میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ملتا ہے،ڈیزل آج 250 روپے لٹر ہے، لوگوں سے پوچھیں بجلی کا بل کتنا آ رہا ہے،جو ہم پر لوگ مسلط کیے گئے یہ صرف اپنے کرپشن کیسز ختم کررہے ہیں،قوم اپنے فیصلے کرنے کے لیے آزاد ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کے لیے فیصلے نہیں کیے کیونکہ ہمارے حکمران غلامی کر رہے تھے، آج بھی وزیرستان اور افغانستان کے بارڈرز پر ہمارے فوجی قربانیاں دے رہے ہیں، مجھے طالبان خان کہا جاتا رہا،ہم چاہتے ہیں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں، انگریز کی غلامی میں 2جنگیں ہوئیں، لاکھوں لوگ جنگوں میں مارے گئے، ہم جس حقیقی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں، ہمیں صرف انصاف چاہیے،انصاف کمزور اور طاقتور کو برابر کرتا ہے،آتے ساتھ ہی اربوں کے کیسز معاف کروائے گئے،مشرف نے ان دو کرپٹ خاندانوں کو این آر او دیا۔

عمران خان نے کہا کہ اب انکو پھر این آر او مل گیا ہے، نیب کے اوپر اپنا آدمی بیٹھایا اور کیسز معاف کروالیے،مریم نے تکلیف دہ پریس کانفرنس کی کہ میرے پر عمران خان نے کیسز کروائے، مریم نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،مریم پر کیس عمران نے نہیں بلکہ وہ پانامہ پیپرز میں انکشاف کے بعد پکڑی گئیں تھیں،مریم نواز جھوٹ بولتی رہی میرے لندن میں کوئی فلیٹ نہیں ہیں، اگر مریم نواز بچ گئی ہے تو زرداری بھی بچ جائے گا کیونکہ این آراو تو انکو مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نے مجھ پرتوہین مذہب کا الزام لگایا،بند کمرے میں چارلوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا تھا،انہوں نے فیصلہ کیا اگرکوئی قتل کرے گا توکہیں گے کسی مذہبی جنونی نے ایسا کیا،میں نے جو ویڈیو ریکارڈ کرائی اگرایسا کچھ ہوا تو ویڈیومیں چار لوگوں کے نام سامنے آجائیں گے،چار لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی،

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.