vni.global
Viral News International

وزارت صحت کا بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

وزارت صحت کے مطابق پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

وزارت صحت کا کہنا ہےکہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی اور بچوں کو اسکولوں میں بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

وزارت صحت کے مطابق بچوں کو کورونا ویکسین والدین کی رضامندی سے لگائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی احسان غنی کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھاکہ بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی، راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی ویکسینیشن کیلئے نادرا میں اندراج کرانا ضروری ہوگا اور ب فارم کے ذریعے انٹری کرائی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.