vni.global
Viral News International

سورج کا اصل رنگ پیلا نہیں سفید ہے

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سابق خلاباز نے تصدیق کی ہے کہ سورج کا رنگ دراصل سفید ہے پیلا نہیں۔

سابق امریکی خلا باز اسکاٹ کیلی نے ‘latest in space’نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے خلائی حقیقت کی تصدیق کی جس میں بتایا گیا کہ سورج  اصل میں سفید ہے لیکن  زمین کے ماحول کی وجہ سے یہ پیلا دکھائی دیتا ہے لہٰذا جب ایک بار کوئی شخص ہمارے سیارے کی ماحولیاتی تہہ سے باہر نکلتا ہے تو سورج سفید نظر آتا ہے۔

ناسا کے مطابق زمین کا ماحول سرخ سے زیادہ نیلی روشنی کو پھیلاتا ہے، نیلی روشنی میں معمولی کمی کا مطلب ہے کہ انسانی آنکھ سورج کے رنگ کو پیلا سمجھتی ہے۔

اس کے علاوہ تمام ایکس  اور گاما شعاعیں زمین پر ہم تک پہنچنے سے پہلے ہی فلٹر ہو جاتی ہیں اور جیسے جیسے سورج کی روشنی ماحول کی مختلف تہوں سے گزرتی ہے،زیادہ سے زیادہ نیلی روشنی پھیلتی  ہے اورپھر  زیادہ مقدار میں سرخ روشنی ہماری آنکھوں تک پہنچتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غروب آفتاب کے وقت سورج اور یہاں تک کہ آسمان بھی سرخ دکھائی دیتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.