ہائیکورٹ کے فیصلوں پر تنقید توہین نہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ
عدالت نے فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کیخلاف درخواست میں ٹی وی شو میں کہے گئے الفاظ پر توہین عدالت کی استدعا کی گئی، تاہم ہائیکورٹ کے فیصلوں پر محض تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی۔
ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ فیصلے پرتنقید بھلے غلط فہمی پر مبنی ہو، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنتی، فواد چوہدری کیخلاف درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔