vni.global
Viral News International

سندھ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے ، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں حلقہ بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلقہ بندی کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کو پہلے مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جا سکتے ہیں۔ جو نکات ہائیکورٹ میں نہیں اٹھائے گئے انہیں اپیل میں براہ راست نہیں سنا جا سکتا۔

سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کی تحریک انصاف کی درخواست بھی خارج کردی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چاہے تو یکم فروری کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الگ درخواست دائر کر سکتی ہے۔ موجودہ کیس میں فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.