vni.global
Viral News International

سلیمان شہباز کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش

لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیے گئے سلیمان شہباز کی جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200کنال سے زائد اراضی ہے  اور ان کے مختلف بینکوں میں 29 اکاؤنٹس موجود ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں 3 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 500  روپے موجود ہیں جب کہ ان کے 13 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  11 کمپنیوں پر ایک ہی ایڈریس 55 کے ماڈل ٹاؤن دیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.