vni.global
Viral News International

جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ

سوات: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ  9 سالوں میں خیبر پختونخوا میں کچھ نہیں بدلا، صوبہ  بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے، عوام کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے۔

سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سارج الحق نے  کہا کہ ملک میں سلیکشن کے بجائے صاف و شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ یہاں عہدے کے لیے سینیٹر اور  ممبران اسمبلی کو خریدا جاتا ہے۔

امیر  جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور  پی ٹی آئی عوام کے لیے نہیں ہیں، آج سے میرا موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے غریب تباہ ہو  رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو قومی مسائل اور غریبوں کا کوئی احساس نہیں ہے، موجودہ حکمران اور  پی ٹی آئی سب اپنے ذاتی مفاد کے لیے لڑ رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.