vni.global
Viral News International

ٹرین کی چھت سے گر کر 2 مسافر جاں بحق، 4 زخمی

چنیوٹ میں ٹرین کی چھت سے گر کر  2 مسافر جاں بحق اور  4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پر چنیوٹ کے قریب غفور آباد کے مقام پر پیش آیا۔

حکام کے مطابق عید کے رش کے باعث درجنوں مسافر ٹرین کی چھت پر  سوار  تھے، جب ٹرین چلی تو مسافر خود کو کنٹرول نہ کر سکے اور چھت سے نیچے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.