vni.global
Viral News International

پاک فوج کا نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

پاک فوج کا نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر اور ایک گراؤنڈ سرچ ٹیم کام کررہی ہے، آرمی ایوی ایشن کے پائلٹوں نے جرات کے ساتھ خراب موسمی حالات کے باوجود دو ہیلی کاپٹر اڑائے۔

گہرے بادلوں اور اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے کوہ پیماؤں کو نکالا نہیں جاسکے، تاہم زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کے قریب پہنچ چکی، کوہ پیما اس وقت 21 ہزار فٹ کی بلندی پر کیمپ 3 میں موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.