سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ ایڈہاک الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے ۔ تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 2017ء کی رننگ بیسک پر کیا گیا ہے جب کہ ملازمین کو 2016ء سے 2021ء تک ملنے والے دس دس فیصد کے پانچ ایڈہاک الاؤنسز و ریلیف بھی تنخواہ میں شامل کرکے یکم جولائی 2022ء کی سطح پر منجمد کردیے گئے ہی
ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے پر انکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا جب کہ 30 جون 2022ء سے بھرتی ہونے والے ملازمین کی بنیادی تنخواہ نئے پے اسکیلز کے مطابق متعین ہوگی۔ علاوہ ازیں اسپیشل الاؤنسز، ہاؤس رینٹ اور دیگر الاؤنسز کو 30 جون 2022ء کی سطح پر منجمد کردیا گیا ہے۔