vni.global
Viral News International

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ ایڈہاک الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے ۔ تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 2017ء کی رننگ بیسک پر کیا گیا ہے  جب کہ ملازمین کو 2016ء سے 2021ء تک ملنے والے دس دس فیصد کے پانچ ایڈہاک الاؤنسز و ریلیف بھی تنخواہ میں شامل کرکے یکم جولائی 2022ء کی سطح پر منجمد کردیے گئے ہی

ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے پر انکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا جب کہ 30 جون 2022ء سے بھرتی ہونے والے ملازمین کی بنیادی تنخواہ نئے پے اسکیلز کے مطابق متعین ہوگی۔ علاوہ ازیں اسپیشل الاؤنسز، ہاؤس رینٹ اور دیگر الاؤنسز کو 30 جون 2022ء کی سطح پر منجمد کردیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.