امریکی ویزا ، 20 ہزار ڈالر کی مالی ضمانت کی شرط سے پاکستانیوں کو استثنیٰ
امریکا نے 2025 کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کرتے ہوئے مختلف ممالک کے شہریوں پر بی 1 اور بی 2 (کاروباری و سیاحتی) ویزوں کے حصول کے لیے 10 ہزار سے 20 ہزار ڈالر تک کی قابلِ واپسی مالی ضمانت (ویزا بانڈ) جمع کرانے کی شرط نافذ کر دی ہے۔
اس مستقل پالیسی میں بنگلا دیش، نیپال اور افریقی ممالک سمیت دنیا کے 50 ممالک شامل ہیں جہاں پر ویزا بانڈ کی حد کو 15 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 20 ہزار ڈالر تک کر دیا گیا ہے، تاہم پاکستان اس کی فہرست میں شامل نہیں ہے جس کے باعث پاکستانی شہری اس مالی شرط سے مستثنیٰ رہیں گے۔