vni.global
Viral News International

ہنگو میں ڈی ایس پی سمیت10 پولیس اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہنگو میں ایک اہم کارروائی کے دوران خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کر دیا ہے۔

 پولیس حکام نے بتایا کہ چھپری نریاب کے قریب 15 سے 18 خوارج کی نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران یہ انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد 29 جولائی کو ہنگو کی خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.