vni.global
Viral News International

مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا خاتمہ ترجیح، بھارت کی جانب سے آبی معاہدوں کی خلاف ورزی تشویشناک ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

 ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری ہیں، جس کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی اور کویتی سربراہان سے رابطے کیے۔ امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے بھی پاکستان کی ان ثالثی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو مطلع کیے بغیر چناب بیاس لنک ٹنل کے ٹینڈر طلب کیے اور سلال ڈیم کی ڈی سلٹنگ کی، جو سندھ طاس معاہدے اور جنیوا آبی کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور پاکستان اپنی آبی و غذائی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام جوابی آپشنز کا حق رکھتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور کسی بھی بین الاقوامی شخصیت کا وہاں کا دورہ اس حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ سوئس سفیر کے دورۂ کشمیر پر سوئس حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ انسانی حقوق پر مثبت ڈائیلاگ اور روس-طالبان معاہدے پر فی الحال تبصرہ کرنے کو قبل از وقت قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.