کوہاٹ:مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق
کوہاٹ: تیزرفتار مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ ٹریلر سے جاٹکرائی، تصادم کے نتیجے میں 7 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔