vni.global
Viral News International

سابق ڈی جی آئی بی مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے

کرک: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میجر (ر) مسعود شریف خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

اہلخانہ نے مسعود شریف خٹک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔اہلخانہ کے مطابق مسعود شریف خٹک کی نمازہ جنازہ منگل کے روز کرک میں ادا کی جائےگی۔

خیال رہےکہ مسعود شریف خٹک بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر بھی رہے  اور  2002 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا  تاہم ناکام  رہے۔

2007 میں وہ اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہوگئے اور  2011 میں انہوں نے تحریک  انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تاہم 2013  میں  وہ تحریک انصاف کو  بھی خیرباد کہہ گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.