محمد اعظم خان نے نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا
پشاور: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اپنا منصب سنبھال لیا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، کوشش کریں گے کہ امن کو قائم رکھیں، وفاقی حکومت کے ساتھ خیبر پختونخوا کے بقایا جات کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔