vni.global
Viral News International

شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا جواب آگیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا جواب سامنے آگیا

 ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت  ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے  لیکن ان تعلقات کیلئے سازگار ماحول ہونا چاہیے، سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا  تشدد نہ ہو۔

  خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ روز  پہلے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ، شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.