vni.global
Viral News International

بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان کے مطابق سابق صدر سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے  پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ سابق وفاقی وزیرسردارفتح محمد حسنی، نوابزادہ گزین مری، طاہر محمود، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی، میرفرید رئیسانی، میر عبداللہ راہیجا اورمیراللہ بخش رند پی پی میں شامل ہوئے۔

اس کے علاوہ علی مددجتک،حاجی ملک گورگیج، نور احمد بنگلزئی، میرعبیدگورگیج، محمدعیسیٰ فتح، لالہ بخش، محی الدین سمیت دیگرنے بھی شمولیت اختیار کی۔

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت پر بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کومبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان کی سیاست میں پیپلزپارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے ،  پی پی بلوچستان کے عام آدمی کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.