vni.global
Viral News International

جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب اور یو اے ای کا سرکاری دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر برادر  اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب اور یو اے ای 4 سے 10 جنوری تک ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی برادر اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دو طرفہ امور پر بات ہو گی۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کے مطابق جنرل عاصم منیر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں سعودی وزیر دفاع نے انہیں پاکستان کا آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات میں دو طرقہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.