ن لیگی الیکشن کمیشن کی حمایت میں نکلیں:رانا ثنااللہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ن لیگ کی تمام تنظیمیں اور پارلیمنٹیرئینز پرامن طور پر الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں، اللہ کا شکر ادا کریں کہ فتنہ ایکسپوز ہوا ہے، ہر پاکستانی کو اس فتنے کی شناخت کرنی چاہئے، اس فتنے نے قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتا ہے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے خودکشی کو ترجیح دوں گا، کیا یہ جمہوری رویہ ہے؟ ایسا شخص لیڈر بننے کے قابل نہیں، عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے، عمران خان کسی بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہے، الیکشن کمیشن نے آج عمران خان کو چور ثابت کر دیا ہے۔ اس کو دوسرے ممالک نے ملک کی عزت کی خاطر تحائف دیئے، ابھی تو اربوں روپے کا حساب باقی ہے۔