آئندہ10دن پاکستان کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم،شیخ رشید
لال حویلی کے لئے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا، سابق وزیر داخلہ
راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ دس دن پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں اور فائنل رائونڈ ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ہونے والی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی، حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشیانہوں دیوالیہ نکال دیا ہے، اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے، ہمیں اسمبلی اس لئے لانا چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔
ریاستی ادارےمظلوم عوام کےساتھ ہوتےہیں،ظالموں کےساتھ نہیں۔نیب کی عدالتیں4اورکیس3رہ گئےہیں۔ڈارکوIMFاور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔بجلی کےبعد سردیوں میں گیسں کابحران سر پرآگیا۔اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے۔رانا ثنااللہ حکومت کو لے ڈوبے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 19, 2022
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، ظالموں کے نہیں، رانا ثناء اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا، اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں، اکتوبر نومبر فیصلہ کن ہوگا، لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ،ایک کا ہونا ضروری ہے، بجلی کے بعد سردیوں میں گیسں کا بحران سر پرآگیا۔
دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے حالیہ انٹرویو کی ایک ویڈیو شیئر کی
میزبان کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہاں لڑائی عمارتوں سے شروع ہوتی ہے، ایف بی آر بلا رہی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 19, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کے لئے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا، میں بچپن میں لال حویلی کے نیچے ایک چائلڈ لیبر کے طور پر کتابیں بیچتا تھا، میں نے یہاں جھنڈا لہرایا، میں یہ جھنڈا کہیں بھی لہرا سکتا تھا۔
ہے جس میں انھیں لال حویلی خالی کروانے کے کیس سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا۔