ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا،220.50روپے کا ہوگیا
اسلام آباد: ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، انٹرا بینک میں ڈالر 220روپے 50پیسے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں 79 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 220 روپے 50 پیسے پرآگیا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر 226 روپے پر بند ہوا۔