این اے 157, بڑا اپ سیٹ، پیپلز پارٹی کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ، پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی نشست چھین لی
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے 79743 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔یوں یہ سیٹ 20 ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیتی۔
یاد رہے 2018 کے عام انتخابات میں شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی اور اس حلقے کو قریشی خاندان کا آبائی حلقہ بھی مانا جاتا ہے