vni.global
Viral News International

پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان کی امداد کی اپیل

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کرے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے دعا کریں، سیلاب کے بے شمار متاثرین،  زخمیوں اور بے گھر افراد کے لیے ہم سب دعا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.