vni.global
Viral News International

دعا زہرا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دینے کا حکم

 کراچی کی مقامی عدالت نے دعازہرا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔

دعا زہرا کے مبینہ شوہر ظہیر احمد کی درخواست پر دعا زہرا کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس اہلکاروں کی سخت سکیورٹی میں دعا زہرا کو سٹی کورٹ لایا گیا، دوران سماعت درخواست گزار ظہیر احمد کی درخواست پر عدالت نے دعا زہرا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس کو یکم اگست کو مقدمے کی چٹ چارج شیٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

یاد رہے کہ ظہیر احمد نے عدالت سے دعا زہرا کو متعلقہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے کی استدعا کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.