اسلامی یکجہتی گیمز ،ارشد ندیم نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلادیا
جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ارشد ندیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔