vni.global
Viral News International

حکومت نے پیاز اور ٹماٹڑ کی درآمد کی اجازت دیدی

وفاقی وزارت تجارت نے سیلابی صورتحال کے باعث سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے اور مارکیٹ میں قلت کے پیش نظر پیار اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دیدی۔

وفاقی وزارت تجارت کا اجلاس سیکریٹری تجارت کی زیر صدارت ہوا جس میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی گئی۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں سے سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے اور مارکیٹ میں قلت کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ایف بی آر کے اعلیٰ افسران، ایران، ترکی اور افغانستان کے سفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل امپورٹرز ایکسپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن نے فوری طور پر پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے خاتمے کی تجویز دی، امپورٹرز نے مارکیٹ میں استحکام کیلئے 3 ماہ کی مدت کیلئے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی چھوٹ کی بھی سفارش کردی۔

اجلاس میں پی ایف وی اے نے بھارت سے بھی پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، وفاقی حکومت نے بھارت سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی تاحال اجازت نہیں دی تاہم دیگر ملکوں سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کیلئے منگل سے سودے طے ہونا شروع ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سندھ میں پیاز کی 80 فیصد سے زائد فصل تباہ ہوگئی، ٹماٹر کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، بلوچستان میں پیاز کے سیزن کے دوران طوفانی بارش اور سیلاب سے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.