آرمی چیف کی توسیع، حکومت نے عمران خان کی تجویز مسترد کردی
سلام آباد: حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدمت ملازمت میں توسیع سے متعلق عمران خان کی تجویز مسترد کردی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بحث قبل از وقت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے متعلق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ چاہتا ہوں نئی حکومت ہی نئے آرمی چیف کو تعینات کرے۔
حکومت نے عمران خان کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنا گر چکا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کررہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ذمے داری سے متعلق مقررہ وقت پر آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی، اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔