vni.global
Viral News International

پشاور میں پی ایچ ڈی کی طالبہ کی مبینہ خودکشی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے خود پر فائرنگ کرکے مبینہ خودکشی کرلی۔

متوفی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ میری بیٹی  شبینہ  نے پستول سے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پی ایچ ڈی کی طالبہ تھی، پانچ ماہ قبل چھت سے گرنےکے باعث وہ ذہنی مریضہ بن گئی تھی، اس کا علاج بھی جاری تھا، میری بیٹی نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

پولیس نے مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.