vni.global
Viral News International

کراچی میں تیز ہوائیں کب تک چلیں گی؟

کراچی میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے پر محکمہ موسمیات نے بیان جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 45 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر میں 63 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.