vni.global
Viral News International

کیاامریکہ روس سرد جنگ شدت اختیار کرسکتی ہے؟

یوکرین پر ہونے والی لڑائی پر روس کی مسلسل پیش رفت اور امریکہ کی طرف سے لفظی جنگ تو اس لڑائی کے آغاز سے ہی جاری ہے لیکن اب معاملات زیادہ پیچیدگی کی طرف ہیں

گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن کی طرف سے یوکرین کے 4علاقوں سے الحاق کرنے اور ان کے دفاع کیلئے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی

پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے الحاق شدہ علاقے اب ہمیشہ روس کا حصہ رہیں گے اور مداخلت کرنے والوں کو سخت جواب ملے گا ۔

پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرکے امریکا نے ایک مثال قائم کررکھی ہے ۔

روسی صدر پیوٹن کے اس بیان کلے جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا سخت ردمل سامنے آیا ہے ۔ وائٹ ہائوس تقریب میں امریکہ صدر نے اپنے خطاب میں پیوٹن کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا

جوبائیڈن نے کہاکہ پیوٹن ہمیں ڈرا نہیں سکتے، وہ ایک غیر ذمہ دار اور لاپروا شخص ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادی  روس سےخوفزدہ  نہیں ہیں

جوبائیڈن  نے کہا کہ امریکا اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو  سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہےاپنی انگلی معنی خیز انداز میں کھڑی کرتے ہوئےامرکی صدر نے کہا کہ مسٹر پیوٹن آپ اسے غلط مت سمجھیں جو میں کہہ رہا ہوں، ایک انچ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.