vni.global
Viral News International

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی

دبئی: آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں پہلا نمبر برقرار ہے اور محمد رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 825 سے بڑھ کر861 ہو گئے ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.