vni.global
Viral News International

عدالت کا فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے بجلی بلز جمع کرانے کا حکم

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس منہا کر کے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کر کے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جس سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا، بجلی بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.