vni.global
Viral News International

ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بند

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہوٹل بکنگ کے بغیر آنے والے سیاحوں کو  سترہ میل ٹول پلازہ  سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ سیاحوں کی بڑی تعداد مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، شہریوں سےگزارش ہےکہ ہوٹل بکنگ کے  بغیر مری کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

خیال رہےکہ مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا ہے، مال روڈ، بھوربن، گھڑیال، جھیکا گلی سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے ٹریفک کی روانی متاثر ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او  راولپنڈی نوید ارشاد کو فوری طور پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانےکی ہدایت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.